ریاستی حکومت نے ضیاء اللہ سمیت 11؍ آئی اے ایس افسروں کے عہدے بدل دیئے
بنگلورو 11؍ اگست (ایس او نیوز) وزیر اعلیٰ سدارامیا کے ایک وفادار ساتھی مری گوڈا کو جیل بھیجنے والی میسور کی ڈپٹی کمشنر شکھا کا ریاستی حکومت آج یہاں سے دوسری جگہ تبادلہ کردیا ۔ اب انہیں محکمہ سماجی بہبود کے کمشنر کے عہدہ پر فائز کر کے تبادلہ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔شکھا کی جگہ اب ڈی رندیپ کو میسور کے ڈپٹی کمشنر کا عہدہ دیا گیا ہے۔ شکھا سمیت حکومت نے آج 11آئی اے ایس افسروں کا تبادلہ کیا ہے۔ شکھا کے شوہر منڈیا کے دپٹی کمشنر اجئے ناگ بھوشن کا تبادلہ فوڈ کارپوریشن کے ڈائرکٹر کے عہدہ پر کیا گیا ہے۔ ان کی جگہ پر ضیاء اللہ کو منڈیا کا ڈپٹی کمشنر مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے سدارامیا کے عہدہ سنبھالنے کے بعد شکھا اور ان کے شوہر اجئے ناگ بھوشن ایک عرصہ سے میسور اور منڈیا کے ڈپٹی کمشنر کے عہدہ پر فائز تھے وزیر اعلیٰ نے ان دونوں افسروں کی بہتر خدمت کا ایوان کے کام کاج سے بھی وہ مطمئن تھے لیکن میسور میں رونما ایک ناخوشگوار واقعہ کے دوران وزیر اعلیٰ کے وفادار ساتھی مری گوڈا شکھا نے الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے عوام کے سامنے ان کی بے عزتی کی تھی اور اس سلسلہ میں انہوں نے شکایت درج کروائی تھی جس کی بنیاد پر مری گوڈا کو پولیس نے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا تھا۔ مری گوڈا کے جیل جانے کے ایک ہفتہ سے بھی کم عرصہ میں اب دونوں میاں بیوی کا حکومت نے میسور اور منڈیا سے تبادلہ کردیا ہے۔ یادرہے کہ میسور کے تحصیلدار کے تبادلہ کے معاملہ کو لے کر وزیر اعلیٰ کی موجودگی میں ہی مری گوڈا نے ڈپٹی کمشنر شکھا کے ساتھ بدتمیزی کی تھی او انہوں نے شکھا کو دھمکی دی تھی۔ شکھا نے میسور کے نظر آباد تھانہ میں مری گوڈا کے خلاف شکایت درج کروائی تو وہ روپوش ہوگئے تھے ۔ آخر مری گوڈا نے خود کو پولیس کے حوالہ کیا تھا اور ضمانت پر رہائی کے لئے میسور ڈسٹرکٹ کورٹ میں اپیل داخل کی تھی ۔ ضلعی عدالت سے ضمانت کی عرضی مسترد ہونے پر انہوں نے ہائی کورٹ میں بھی عرضی داخل کی اور ان کی درخواست کو ہائی کورٹ نے بھی مسترد کردیا تھا۔ عدالت نے ان سے کہا تھا کہ وہ پہلے خود کو پولیس کے حوالہ کریں پھر ان کی ضمانت کی عرضی پر غور کیا جائے گا۔ شکھا کے ساتھ مری گوڈا کی بدتمیزی کی خبر کے چرچے پوری ریاست میں ہونے لگے تھے ۔ کل کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی ( کے پی سی سی) کے صدر وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے مری گوڈا کو پارٹی سے بھی 6؍ سال کے لئے معطل کردیا ہے۔ حکومت نے آج جن دیگر آئی اے ایس افسروں کا تبادلہ کیا ہے ان میں اے وی ساوتری کو کے ایس ایس آئی ڈی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر کے عہدہ پر اور منوج جین کو ایم ڈی فوڈ کارپوریشن ، کے بی شیوکمار کو وجئے پور کے ڈپٹی کمشنر ، خوشبو گوئل کو یادگیر ڈپٹی کمشنر محکمہ تعلیم کلبرگی ، ایچ آرمہا دیوپا کو اڈیشنل کمشنر کمرشیل ٹیکس، ایم جی ہیرے مٹھ کو منیجنگ ڈائرکٹر ، بی آر ٹی ایس کے عہدہ پر تبادلہ کیا ہے۔